How to Start Freelancing in Pakistan 2020

How to Start Freelancing in Pakistan 2020
!فری لانسنگ
فری لانسنگ ایک ایسا کام ہے جو آپ گھر بیٹھے سر انجام دے سکتے ہیں اور اچھے خاصے پیسے کما سکتے ہیں۔اس میں ایک شخص یا ادارہ جس کو کوئی کام کروانا ہے وہ یا تو کوئی باقاعدہ دفتر بنا کر اس میں لوگوں کو کام پر رکھے یا پھر وہ بنا دفتر بنائے کسی ایسے شخص کو کام دے جو یہ کام جانتا ہو۔ اس شخص سے مطلوبہ کام کروا کر اُس کو ادائیگی کر دے،اِس طرح متعلقہ کمپنی کو نہ تو کوئی دفتر بنانا پڑے گا اور نہ ہی مستقل کسی شخص کو نوکری پر رکھنا ہو گا ۔
 پنجاب آئی ٹی بورڈ کے چیئرمین کے مطابق اس وقت دنیا میں پاکستان فری لانسنگ کے لحاظ سے چوتھا بڑا ملک ہے اور اس وقت تقریباً 150,000 سے زیادہ فری لانسرز معیشت میں تقریباؑ ایک ارب امریکی ڈالر کا حصہ ڈال رہے ہیں۔ 
 فری لانسنگ شروع کرنا نہایت آسان ہوتا ہے: ویب سائٹ پر اکاؤنٹ بناؤ اور کام شروع کردو! لیکن کس فیلڈ کا اکاؤنٹ بنانا ہے؟ کیا سروسز دینی ہیں؟ یہ بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا پڑتا ہے۔ عموماً لوگ اِس مرحلے کو بہت آسان سمجھتے ہیں لیکن درحقیقت یہی آپ کی کامیابی و ناکامی میں پہلی اینٹ جیسی اہمیت رکھتا ہے۔

 فری لانسنگ کاموں میں جو کام زیادہ مقبول ہیں۔ 

 گرافک ڈیزائنر★
 ویب ڈیزائنر★
 بلاگر★
 ٹرانسلیٹر★
 فوٹو گرافر★
 پروگرامنگ اینڈ سوفٹ وئیر ڈیویلپمنٹ★
 کونٹینٹ رائٹنگ★
 ویڈیو ایڈیٹر★
 سوشل میڈیا منیجر★

0/Post a Comment/Comments